0 ہزار ایم اے ایچ بیٹری والا سمارٹ فون متعارف
0 ہزار ایم اے ایچ بیٹری والا سمارٹ فون متعارف
بیجنگ : سمارٹ فون صارفین سے اگر فون سے متعلق کسی مسئلے کے بارے میں پوچھا جائےتو اکثر صارفین
بیٹری لائف کم ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے صارفین کیلئے چینی کمپنی ”اوکی ٹیل “ نے ایسا طاقتور ترین بیٹری والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ”K-10000 پرو“ یا ”کنگ 10000 “ نامی یہ چینی سمارٹ فون 10ہزار ایم اے ایچ بیٹری پر مشتمل ہے ۔ جس کی بیٹری لائف کے بارے میں چینی کمپنی کا یہ دوعویٰ ہے کہ یہ فون اسٹینڈ بائی پر ہی 10 سے 15 دن تک چل سکتا ہے جبکہ عام استعمال پر بھی یہ 3 سے 4 دن آرام سے نکال لیتا ہے۔فون کی دیگر خصوصیات کے مطابق اس سمارٹ فون میں 5.5 انچ کا گوریلا گلاس ڈسپلے، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، میڈیا ٹیک اوکٹا کور 1.5 گیگا ہرٹز پراسیسر وغیرہ نمایاں ہیں۔تاہم K10000 میں ایک خامی اس کا وزن ہے جو کہ 292.5 گرام ہے اور دیگر فونز کے مقابلے میں کافی بھاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آئی فون سیون پلس کا 188 گرام ہے۔کمپنی کی جانب سے تاحال اس کی قیمت کا اعلان نہ ہو سکا تاہم یہ 24 سے 28 ہزار روپے کے درمیان جون میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
No comments:
Post a Comment