Thursday, May 11, 2017

Say Good Bye to IDM-انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں


انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں۔

💃 😍آگیا ہے اب نیا اور آسان سافٹویئر😊💃

   کچھ عرصہ پہلے ہماری ٹیم نے اپنا مشن بنایا ہے۔ کہ ہم وہ تمام سوفٹ وئیرز جو خریدنے پڑتے ہیں۔ اور ہم ان کو کریک کرکے استعمال کر رہے ہیں۔ اب انکے متبادل فری اوپن سورس ،سوفٹ وئیرز استعمال کریں گے ۔ایک تو ہم چوری جیسی لعنت سے بچیں گے۔ اوردوسرا بار بار کے کریکز ڈھونڈنے کی مصیبت سے بھی نجات ملے گی۔اور تیسرا کل اگر پاکستان میں سوفٹ وئیرز پائیریسی کا قانون مکمل طور اورسختی سے نافذ ہوگیا۔ تو ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔اسی سلسلے میں ایک  سلسہ سٹارٹ کر رہا ہوں ۔ جس میں مختلف فری اوپن سورس سوفٹ وئیرز کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
 اوپن سورس سوفٹ وئیرز ، ڈیولپرز کی ایک کمیونٹی ہے۔ جو کمیونٹی کے لئے فری میں سوفٹ وئیرز بناتے ہیں۔ اور اسے ہر کوئی فری میں استعمال کر سکتا ہے۔ تقریباْ تمام کمرشل سوفٹ وئیرز کے متبادل ، اوپن سورس سوفٹ وئیرز موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں آج سب سے پہلے ایگل گیٹ کا تعارف حاضر ہے۔
 انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر ہمارے کمپیوٹرز کا ایک لازمی جزو بن گیا ہے۔اسکے بغیر ہم انٹرنیٹ سے کوئی بھی سوفٹ وئیرز ویڈیوز آسانی کے ساتھ ڈانلوڈ نہیں کر سکتےہیں۔ انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر ایک کمرشل سوفٹ وئیر ہے اور اس کو استعمال کرنے کےلئے اسکا لائسینس خریدنا پڑتا ہے۔ جو پاکستان میں تقریباٌ 3000 روپے کا ہے۔ اور ایک عام کمپیوٹر، یوزر کی ،خریدنے کی استطاعت سے بہت زیادہ ہے۔ اور اسی وجہ سے اکثر لوگ اسکا کریک اور لائسینس ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ اور اکثر بہت سے دوستوں اور آفس کے کولیگز کے لئے مجھے انکے انسٹال کئے ہوئے انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر کے لئے نئے کریک ڈھونڈنا پڑتے تھے۔ اور انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر خود ان کریکز کے توڑ کے لئے نئے طریقے نکالتا۔اور وہ کریک کچھ دن چلنے کے بعد پھر ایکسپائر ہوجاتے اور فیک سیریل کیز کا پیغام تنگ کرتا رہتا۔
 اوپن سورس میں انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر کے متبادل میں سب سے ٹاپ پر ایگل گیٹ ہے۔ اور وہی خصوصیات ایگل گیٹ میں ہیں۔ جو انٹرنیٹ ڈانلوڈ مینیجر میں ہیں۔ اور سب سے بڑی خصوصیت یہ فری ہے۔فائر فوکس اور کروم پر یہ کسی قسم کا مسئلہ دئیے بغیر چلتا ہے۔
 ایگل گیٹ آپ آخر میں دئیے گئے لنک سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔ انسٹالیشن سے پہلے تمام براؤز بند کردیں۔ اور انسٹالیشن کے بعد کروم میں اور فائر فوکس پلگ انز کا نوٹیفیکشن آجائے گا۔ اور اسے اینیبل یا انسٹال کرلیں۔ اگر یہ آپشن مس ہوگئی ہو یا شو نہ ہو۔ تو آپ ایگل گیٹ کے انسٹالیشن فولڈر میں جائیں۔ وہاں ایڈ آن کا فولڈر ہوگا۔ایکس پی ائی والےایکسٹینشن والی فائل کو پکڑ کر فائر فوکس میں ڈال دیں ۔ وہ فائر فوکس میں انسٹال ہوجائے گا۔

 اور سی آر ایکس والےایکسٹینشن والی فائل کو کروم میں ڈال دیں وہ کروم میں انسٹال ہو جائے گا۔

Download EAGLEGET Software For Free 



Download EAGLEGET Software For Free

No comments:

Information Technology Promotion