Thursday, July 6, 2017

پااکستانی نوجوان فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ نے کوئنز ینگ لیڈر ایوارڈ سے نوازا

اکستانی نوجوان فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ نے کوئنز ینگ لیڈر ایوارڈ سے نوازالندن: ( 5 جولائی 2017) پاکستانی ذہین نوجوان دنیا کے ہر کونے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
انہی میں سے ایک فیضان
حسین بھی ہیں۔جنہوں نے دو سو کے قریب غریب بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دی۔ ملکہ برطانیہ نے کوئنز ینگ لیڈر ایوارڈ سے بھی نوازا۔






۔فیضان حسین کی ذہانت اور قابلیت کا اعتراف دنیا کے بعد خود ملکہ برطانیہ نے کیا ہے۔ 



عمرصرف تیئس سال لیکن کچھ کرنے کی امنگ انگ انگ میں سمائی ہے۔ فیضان حسین نے ٹیکنالوجی کی اس تیز رفتار دوڑ میں ان افراد کے لیے اپنی صلاحتیوں کو استعمال کیا جو اس سے محروم رہتے ہیں۔
 فیضان حسین نے ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی مختلف جسمانی مسائل کا حل تلاش کیا ۔ جس کا زیادہ تر فائدہ غریب اور ضرورت مند افراد کو ہورہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فیضان حسین کو برطانیہ کا اہم ترین اعزاز کوئنز ینگ ایوارڈ دو ہزار سترہ ‘ کے لیے منتخب کیا گیا۔ تقریب شاہی محل میں ہوئی جس میں پاکستانی ذہین نوجوان نے خاص طور پر شرکت کی۔ فیضان حسین کو ملکہ برطانیہ نے اس اعزاز سے نوازا ۔پاکستان کا یہ روشن ستارہ اس سے پہلے کئی بامقصد اور تعمیری پروجیکٹس کا بانی رہا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعلیم کے حوالے سے ان کی تیار کردہ اپلی کیشن ہیں۔ جو قوت گویائی سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کو الفاظ میں تبدیل کرتی ہے۔ فیضان کا کہنا ہے کہ ان کے اور پاکستان کے لیے یہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں اور اس ایوارڈ پر انہیں ہی نہیں ہر پاکستانی کو فخر محسوس کرنا چاہیے ساتھ ساتھ اس نوعیت کے پروگراموں میں خدمات انجام دے کر پاکستان کا ایک اچھا تاثر اقوام عالم کودیناچاہیے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ فیضان کی ون ہیلتھ نامی اسمارٹ فون اپلی کیشن غیر معمولی شہرت رکھتی ہے


No comments:

Information Technology Promotion